ہم آپ کو جامعہ نظام مصطفیٰ ﷺ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ جامعہ کا آغاز ۲۰۱۱ میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد دین اسلام کی تعلیمات کی ترویج و اشاعت ہے دینِ اسلام و شریعت مطہرہ ہر مسلمان کی ضرورت ہے جس پر چلنا انسان کے لئےصرف کھانے پینےکی حد تک ہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر کام سے زیادہ ضروری ہے،دنیا کے ہر انسان کی بقاء اسی میں ہے کہ وہ شریعت مطہرہ پر زندگی بسر کرے، انسان جتنا شریعت محمدی ﷺ سے دور ہوتا جا رہا ہے اتنا ہی مصائب و پریشانیوں میں الجھتا جارہا ہے، دورِ جدید میں جہاں ٹیکنالوجی آسمانوں کو چھو رہی ہے زندگی نفسا نفسی کی بھینٹ چڑھ چکی ہےاورہرشخص مصروفیت کے بھنور میں پھنس چکا ہےلہذا ان تمام حالات و مسائل کے پیش نظر جامعہ نظام مصطفیٰ ﷺ کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد۔ طلباء و طالبات کو دینی و دینوی علوم سے روشنا س کرنا اور اخلاقی اقدار و روحانیت سے نسل نو کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ جامعہ نظام مصطفیٰ ﷺ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان سے الحاق شدہ ہے اور گورنمنٹ سے منظور شدہ تنظیم المدارس کے مطابق نہم ، دہم ، ایف اے، بی اے ، ایم اے کرایا جاتا ہے جس میں دینی تعلیم مکمل مفت فراہم کی جاتی ہے۔ میٹرک تک دنیاوی تعلیم مع فیس کی جامعہ ہی میں سہولت موجود ہے۔
آن لائن طلباء کے امتحانات رمضان شریف میں منعقد ہونگے۔اور طالبات کے عید کے بعد منعقد ہونگے ان شاء اللہ
جامعہ نظام مصطفی ﷺ کی درس نظامی طلباء کے داخلہ جات تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان رجسٹرڈ 1447ھ بمطابق 2025ء شروع ہیں
خوشخبری :الحمدللہ اس سال سے جامعہ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم درجہ عالیہ سال دوم اوردرجہ عالمیہ سال اول کی آن لائن کلاسز کابھی آغاز کررہاہے ۔جسمیں اختتام رمضان المبارک تک داخلے جاری رہیں گے ان شاء اللہ
جامعہ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنلان طالبات کا رزلٹ اسی جولائی 2025ء صفرالمظفر 1447ھ کے اخری ہفتے اسی ویب سائیٹ پر بھیج دیا جائیگا ان شاء اللہ