شعبہ درس نظامی (عالم کورس)للبنین والبنات


درس نظامی داخلہ شرائط و ضوابطہ

شعبہ درس نظامی کیلئے تمام درجات میں قدیم و جدید داخلہ ہرسال 5 ؍شوال۱۴٤۲ھ سے شروع ہوجاتے ہیں۔ ہر ہر درجہ میں جدید داخلہ کی گنجائش کے مطابق نیا داخلہ کیا جائے گا۔ جس کی تفصیل ناظم جامعہ وانجمن سےمل جائے گی۔ داخلہ سے قبل چند امور کو زہن نشین کرلیں

  1. ناظرۃ وحفظ کے نئے داخلے کے خواہشمند افراد کے لیئے آغاز داخلہ رمضان المبارک سے ہوجاتا ہے اور انکی باقاعدہ کلاسزکا آغاز پانچ شوال المکرم سے ہوجائیگا
  2. دیگرادارہ جات سے داخلہ کے تمام خواہشمند اپنی سابقہ اصل تعلیمی اسناد اور کشف الدرجات ساتھ لائیں۔اور ناظم جامعہ سے دیگر ادارے سے یہاں منتقل ہونیکی وجہ تحریری طورپر بھی جمع کرانے کے پابند ہونگے
  3. اقامت رکھنے والے طلباء کو شرائط اقامت کو قبول کرنا ضروری ہوگا
  4. جو چیزیں طلبہ کے علمی مشاغل میں مخل ہوتی ہیں مثلاً ریڈیو، ٹیپ ریکارڈر، تصویری موبائل فون وغیرہ ان پر دارالطلبہ کی حدود میں پابندی عائد ہے۔ اس لئے آنے والے طلبہ یہ چیزیں ساتھ نہ لائیں
  5. عصری تعلیم کے خواہشمند کو جامعہ کے ہی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہوگی
  6. جامعہ دار العلوم میانوالی میں درجہ اُولیٰ میں داخلہ کیلئے مڈل پاس ہونا شرط ہے ،دیگر درجات میں پچھلے درجات کی سند کا ہونا ضروری ہے
  7. بیرون ضلع سے داخلہ کے لئے تشریف لانیوالے افراد جامعہ کے دفتر میں ٹیلی فونک رابطہ کر کے ہی تشریف لائیں
  8. داخلہ کے لیئے سرپرست کا یا تصدیق کنندہ کا ساتھ ہونا ضروری ہے

مزید معلومات کے لئے ادارہ سے رابطہ کریں

ایڈریس : جامعہ نظام مصطفی ﷺ ٹھٹھی شریف ڈاکخانہ داؤدخیل تحصیل وضلع میانوالی پنجاب پاکستان

ٹیلی فون: 03348688053
ٹیلی فون ناظم جامعہ: 0304165565