بلاگ


محافل میلاد کا ذکرقرآن میں | Mahafil e Milad In Quran | Mufti Junaid khan

محافل میلاد کا ذکرقرآن میں | Mahafil e Milad In Quran | Mufti Junaid khan

میلادالنبی کی محافل کا منانا قرآن مجید میں کہاں لکھاہے ؟ اگرچہ اس سوال کے جواب دیگرعلمی انداز میں مختلف ہے لیکن عام لوگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مختصراور آسان طریقے سے سمجھایا جاتاہے سب سے پہلے ہم منکرین میلادالنبی اور قرآن مجید سے دلیل مانگنے والوں سے کہتے ہیں کہ محفل میلادالنبی میں کیاہوتاہے اورکسی چیزکا نام محفل میلادالنبی ہے ۔ اگر معلوم نہیں تو سنئیے اور پڑھئیے https://www.facebook.com/muftijunaidrazakhan/ 1) ہم قرآن مجید پڑھتے ہیں۔(فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِؕ) پس تمھیں جتنا آسانی ہو قرآن پڑھو۔مزمل 20 2)ہم اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔(وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ) اور اللہ کاذکرکثرت سے کرو یقیناً تم کامیاب ہوجاوگے ۔انفال 45 3)رسول اللہ کی مدح کرتے ہیں. (وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ )اوررسول اللہ کی تعظیم کرو اورانکی مددکرو۔الاعراف 157 4)نیکی کےلئیے اکھٹے ہوتے ہیں۔ ( وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )اور نیکی اور تقوی میں ایکدوسرے کی مددکرو۔ مائدہ 2 5) علماء،عوام کوشریعت کی پیروی کی نصیحت کرتے ہیں۔ (وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ ) اورنصیحت کرو کہ بیشک نصیحت کرنامومنوں کو فائدہ دیتاہے ۔الذاریات 55 6) ہم کھانا کھلاتے ہیں۔ (وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ )اوروہ اللہ کی محبت میں کھانا کھلاتے ہیں۔انسان 08 یادرہے اللہ تعالی کے رسول کی محبت اللہ ہی کی محبت ہے۔ 7)اللہ کی نعمت عظمی کو یاد کرتے ہیں۔ ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ )اے ایمان والو اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یادکرو۔احزاب 09 اوررسول اللہ کریم اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں جس پر اللہ نے احسان جتلایا ( لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا من انفسھم ) ضرور تحقیق اللہ نے مومنوں پر احسان فرمایا کیونکہ ان میں انہی میں سے رسول بھیجا۔ آل عمران 164 08) آخر میں ہم اللہ تعالی سے خیر کی دعا کرتے ہیں ۔ (وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ )اورفرمایا تمھارے رب نے ، مجھ سے دعا مانگو میں تمھاری دعا قبول کرونگا.غافر60 09)پھر یہ محفل ہم سارا سال کرتے ہیں اور خصوصا ایام ولادت مصطفی کریم ماہ ربیع الاول میں کرتے ہیں۔ اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے ( وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللَّهِ) اور اللہ کے دن ان کو یاد دلاؤ۔سورة ابراهيم 05 اللہ کے دنوں سےمراد وہ دن ہیں جن میں اللہ تعالی نے اپنی کوئی نعمت ظاہرکی جیسا کہ تفسیر جلالین میں ہے "وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللَّه" بِنِعَمِهِ " اورابن کثیر میں ہے { قَالَ ذَلِكَ مُجَاهِد وَقَتَادَة وَغَيْر وَاحِد وَقَدْ وَرَدَ فِيهِ الْحَدِيث الْمَرْفُوع الَّذِي رَوَاهُ عَبْد اللَّه بْن الْإِمَام أَحْمَد بْن حَنْبَل فِي مُسْنَد أَبِيهِ حَيْثُ قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْن عَبْد اللَّه مَوْلَى بَنِي هَاشِم حَدَّثَنَا مُحَمَّد بْن أَبَان الْجُعْفِيّ عَنْ أَبِي إِسْحَاق عَنْ سَعِيد بْن جُبَيْر عَنْ اِبْن عَبَّاس عَنْ أُبَيّ بْن كَعْب عَنْ النَّبِيّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْله تَعَالَى " وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللَّه " قَالَ " بِنِعَمِ اللَّه " اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،اللہ تعالی کی سب سے بڑی نعمت ہیں ۔جیساکہ اوپر آیت مبارکہ گزری ۔ تو جن ایام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے وہ اللہ کے ایام کہلاتے ہیں اور اللہ تعالی نے ان ایام کو یاد دلانے کا حکم ارشاد فرمایا ہے اسی لئے ہم خصوصی طور پر ان دنوں میں میلاد شریف کی محفل منعقد کرکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد کرتے ہیں اور اعلانیہ کرکے دوسروں کو بھی یاددلاتے ہیں۔ https://www.facebook.com/muftijunaidrazakhan/ اے اہل ایمان ان تمام کاموں میں غور کریں جو قرآن مجید فرقان حمید نے ہمیں بتائے ان سب کے مجموعہ کا نام ہی محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ تو کیا یہ کام اللہ کے رسول نے نہیں کئے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے نہیں کیے ،کیابزرگان دین نے، مفسر ین، محدثین نے نہیں کیے۔ https://www.facebook.com/muftijunaidrazakhan/ جب ہم یہ سارے کام جنکاحکم قرآن نے دیاایک وقت میں اکھٹے کرتے ہیں تو حرام ، ناجائز ، بدعت کا فتویٰ کہاں سے آگیا معاذاللہ ثم معاذاللہ ایسے لوگوں کے بارے اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے وَلَا تَقُولُوا لِمَا تَصِفُ أَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هَذَا حَلَالٌ وَهَذَا حَرَامٌ لِتَفْتَرُوا عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ ..سورة النحل 116 اور ایسی باتیں نہ کہو جو تمہاری زبانوں نے جھوٹی گھڑی لیں کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے تاکہ تم اللہ پر جھوٹ باندھو،بیشک جو لوگ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ نجات نہیں پائیں گے ۔ لہذا آخر میں حرام وناجائز کا فتویٰ صادر کرنیوالوں کو قرآن مجید کی اس تنبیہ پر غور کرنا چاہیئے یا تو میلادشریف کی محافل کے انعقاد کی ممانعت پر صریح نص پیش کریں جو قیامت تک کوئی نہیں پاسکتا یا لایفلحون کے لفظوں کا مصداق بننے کےلیئے تیار رہیں اس لیئے ہم کہتے ہیں قرآن مجید عشق رسول میں ڈوب کر پڑھو تو ہر جگہ عظمت مصطفی کا اعلان پائیں گے اور یہ چیزیں واضح نظر آئیں گی ازقلم :پیر طریقت رہبر شریعت استاذالعلماء مفتی محمد جنید رضا خان قادری بانی وصدرمدرس جامعہ نظام مصطفی میانوالی رجسٹرڈ https://www.facebook.com/muftijunaidrazakhan/

📅 Posted On: 2022-09-28 05:15:04